دبئی (آئی اےن پی) انٹرنےشنل کرکٹ کونسل کے سابق صدراحسان مانی نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی پاکستان آمد ایک خوش آئند بات ہے۔ نجی ٹی وی چےنل سے گفتگو مےں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے بجائے پی سی بی کو یہ ایونٹ سنجیدگی سے لینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ ایونٹ کا کامیاب انعقاد پاکستان کا امیج بہتر بناسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ چار سال بعد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئے ہیں جس سے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ بحال کرنے میں مدد ملے گی۔
انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی آمد سے پاکستان کا امیج بہتر ہو گا : مانی
Oct 20, 2012