لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے توہین عدالت کی درخواست پر سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ درخواست گذار محمد مقصود نے عدالت کو بتایا وائس چانسلر اور رجسٹرار نے عدالتی حکم کے باوجود ان کے تبادلے کے حوالے سے درخواست کو یونیورسٹی کے چانسلر گورنر پنجاب کے پاس نہیں بھیجا جو توہین عدالت ہے، جس پر عدالت نے چودھری اکرم اور رجسٹرار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 نومبر کو جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور رجسٹرار کو نوٹس، 7 نومبر کو طلب
Oct 20, 2012