وحیدہ شاہ کی نااہلی: چیف الیکشن کمشنر نے پیشی کیلئے 24 اکتوبر تک مہلت دیدی

 اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے وحیدہ شاہ کی نااہلی کے معاملے پر ان کی بیماری کے باعث درخواست پر 24 اکتوبر تک مزید مہلت دےدی۔وحیدہ شاہ کی وکیل ناہید شاہد چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ فخر الدین جی ابراہیم کے سامنے پیش ہوئیں۔انہوں نے درخواست کی کہ وحیدہ شاہ بیمار ہیں اس لئے پیش نہیں ہوسکیں ان کا تحریری بیان بھی آئندہ سماعت پر پیش کردیا جائےگا اس لئے مزید مہلت دی جائے۔چیف الیکشن کمشنر نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن