سٹاک ہوم (اے پی پی) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ پاک ڈچ جوڑی کو کوارٹر فائنل میں حریف جوڑی کے خلاف واک اوور ملا۔ کوارٹر فائنل میں مقابلہ سائپرس کے مارکوس بغداتس اور ان کے فن لینڈ کے جوڑی دار جارکو نیمینن سے ہونا تھا لیکن ایک کھلاڑی کی فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ نہ ہو سکا جس کی وجہ سے اعصام اور راجر کو فاتح قرار دیا گیا۔