اسلام آباد (آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ماہ ستمبر کے لئے سیلز ٹیکس، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرانے کی تاریخ میں 23 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔ ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق تمام رجسٹرڈ افراد 23 اکتوبر تک ٹیکس گوشوارے داخل کرا سکتے ہیں۔ عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔
ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں23اکتوبر تک توسیع
Oct 20, 2013