غریبوں کے حقوق کے چمپئن ہونے کے دعویدارحکمرانوں کو کفن کی قیمت تک معلوم نہیں: شیخ رشید

لاہور( این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ غریبوں کے حقوق کے چمپئن ہونے کے دعویدارحکمرانوں کو کفن کی قیمت تک معلوم نہیں‘ زندہ لوگ تو ادھار مانگتے ہیں لیکن مرنے والے کی رسومات پوری کرنے کیلئے بھی ادھار مانگنا پڑتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کے جینے مرنے سے کوئی سروکار نہیں، آج حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں کہ نہ جینا آسان ہے اور نہ مرنا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ضرور پانچ سال پورے کرنے چاہئیں تاکہ یہ کوئی واویلا نہ کر سکیں کہ انہیں پورا وقت نہیں دیا گیا لیکن میرا دعویٰ ہے کہ انکی مدت پوری ہو گی تو عوام کو پتہ چلے گا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بھی بانجھ ہے اور اس سے عوام کو ریلیف نہیں مل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے حکمران انسانی ہمدردی کی باتیں کرتے پھرتے ہیں، یہ غریب انسانوں کے حقوق کے چیمپئن بنتے ہیں، انہیں کم از کم اتنا تو معلوم ہونا چاہئے کہ آج ایک پاکستانی کو مرنے کیلئے بھی 50ہزار روپے کی ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...