نئی دہلی (نوائے وقت نیوز) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے مالڈا ڈسٹرکٹ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث ایک دن میں 10 نومولود بچے ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مالڈا ڈسٹرکٹ کے سرکاری ہسپتال میں گذشتہ 4 روز میں 20 سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ مالڈا ڈسٹرکٹ کے اسی ہسپتال میں گذشتہ سال 200 سے زائد نومولود بچے ہلاک ہو گئے تھے۔