”عید تعطیلات کے دوران جنرل ہسپتال میں 7000 مریضوں کا علاج کیا گیا“

لاہور (سپیشل رپورٹر)عیدالضحی کی چھٹیوں کے دوران لاہور جنرل ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں سات ہزار سے زائد مریض آئے جن کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مفت فراہم کی گئیں-میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد امجد شہزاد نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ہیلتھ وژن کے مطابق ایل جی ایچ میں مریضوں کو بہتر سے بہتر طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں- عید کی چھٹیوں کے دوران ڈینگی کے متوقع مریضوں کی آمد کے پیش نظر خصوصی اقدامات کئے گئے تھے اور مریضوں کی شکایات کے ازالے کے لئے انتظامی ڈاکٹروں کو پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے خصوصی ہدایات جاری کی تھیں- ہسپتال ملازمین کی کارکردگی مانیٹر کرنے کے لئے مستقل بنیادوں پر کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جو ہسپتال کی کارکردگی میں اضافے، نظم و نسق کی پابندی اور مریضوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف اقدامات کرتا رہے گا-

ای پیپر دی نیشن