ٹیکس فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر سابق اطالوی وزیراعظم برلسکونی پر پابندی

روم (این این آئی) اٹلی کی عدالت نے ٹیکس فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر سابق وزیراعظم سلویو برلسکونی پر آئندہ دوسال تک انتخابی عمل کا حصہ بننے اور کسی قسم کا عوامی عہدہ نہ رکھنے کی پابندی عائد کر دی۔ دوسری جانب سینٹ میں برلسکونی کی جماعت کے پارلیمانی لیڈر ریناٹو شسیفانی نے عدالتی فیصلے کو بھونڈا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ایک کروڑ عوام کے رہنما کو سیاسی منظرنامے سے اس طرح نہیں ہٹایا جاسکتا۔ واضح رہے کہ ٹیکس چوری کے الزام میں ایک عدالت کی جانب سے برلسکونی کو چار سال قید کی سزا بھی سنائی تھی۔

ای پیپر دی نیشن