نیب کی حتمی فہرست تیار۔ ڈیڑھ سو سے زائد نئے ریفرنس اور ایک ہزار سے زائد انکوائریاں شامل

Oct 20, 2013

اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) قومی احتساب بیورو نے نئے ریفرنس کیلئے حتمی فہرست مرتب کر لی، فہرست میں ڈیڑھ سو سے زائد نئے ریفرنس اور ایک ہزار سے زائد انکوائریاں شامل ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تقرری میں تاخیر کے باعث نیب کی تفتیشی ٹیموں کے پاس ایک ہزار سے زائد انکوائریاں التوا کا شکار تھیں جبکہ ڈیڑھ سو کے قریب ریفرنس بھی اسی باعث تاخیر کا شکار تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تعطیلات کے فوری بعد تمام ریفرنسزچیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان کو حتمی منظوری کے لیے بجھوائے جائیں گے۔ریفرنس میں سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری سے متعلق بھی ریفرنس شامل ہے۔ زرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے نئے ریفرنس میں بہت سی اعلٰی شخصیات، سابق وزرا اور بیوروکریٹس کے نام بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔حتمی منظوری کے بعد نیب کی تفتیشی ٹیموں کو تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹاسک سونپے جائیں گے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ بہت سی اہم شخصیات نے نیب سے رابطے بھی شروع کر رکھے ہیں۔

مزیدخبریں