کراچی (آن لائن) قومی جونیئر ہاکی ٹیم رواں سال دسمبر میں دہلی میں ہونے والے جونیئر ورلڈکپ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز پاکستانی ٹیم 6 دسمبر کو مصر کے خلاف میچ سے کرے گی۔ ایف آئی ایچ کی طرف سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 6 سے 15 دسمبر تک بھارت میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے 16 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی اور شریک ٹیموں کو چار مختلف گروپس اے، بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں پاکستان، جرمنی، بیلجیئم اور مصر، گروپ بی میں آسٹریلیا، اسپین، ارجنٹائن اور فرانس، گروپ سی میں ہالینڈ، جنوبی کوریا، بھارت اور کینیڈا جبکہ گروپ ڈی میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور ملائیشیا شامل ہیں۔