لاہور (ثناءنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کی اہلیت لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے۔ درخواست گزار نے م¶قف اختیار کیا ہے کہ عبوری کمیٹی من پسند افراد کو نواز رہی ہے۔ درخواست گزار آفتاب مقصود نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی جانے والی درخواست میں بنیادی م¶قف یہ اختیار کیا ہے کہ وزیراعظم کے پاس پی سی بی کے معاملات چلانے کیلئے کسی بھی قسم کی عبوری کمیٹی قائم کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ وزیراعظم کے پاس آئین و قانون کے تحت صرف یہی اختیار ہے کہ وہ فوری طور پر انتخابات کروائے مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ پی سی بی کی عبوری کمیٹی من پسند افراد کو نواز رہی ہے اور اختیارات سے تجاوز کر رہی ہے لہٰذا عدالت اس کمیٹی کو کالعدم قرار دے۔ لاہور ہائی کورٹ نے اس درخواست کی سماعت کے لئے 21 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی ہے۔