امریکہ سے سیکورٹی معاہدہ فیصلہ آئندہ ماہ افغان لویہ جرگہ کریگا

امریکہ سے سیکورٹی معاہدہ فیصلہ آئندہ ماہ افغان لویہ جرگہ کریگا

کابل (آن لائن‘ اے ایف پی) افعانستان نے کہا ہے کہ 2014 ءکے بعد افعانستان میں امریکی فوجیوں کے کردار کے بارے میں فیصلہ اسمبلی اور 3000 کے قریب قبائلی رہنماءآئندہ ماہ کریں گے۔ اس کے لئے ایک باقاعدہ باہمی معاہدہ کیا جائے گا اجلاس کے منتظمین نے کہا ہے کہ جسے لویہ جرگہ کا نام دیا گیا ہے کہا کہ یہ اجلاس 19 سے 21 نومبر تک ہوگا ۔ صدر کرزئی نے پچھلے ہفتہ کہا تھا کہ معاہدے کے فیصلے کا اختیار صرف اسمبلی کے پاس ہے اگلے سال تک بہت سے فوجی قافلے واپس چلے جائیں گے باہمی معاہدے میں کچھ شرائط افغانستان کےلئے متنازع ہیں اس معاہدے میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کیلئے افغان قانون سے استثنیٰ کی شرائط شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن