سرینگر(کے پی آئی)تحریک حریت نے سید علی شاہ گیلانی کو نماز عید کی ادائیگی سے روکنے کی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ موصولہ بیان میں گیلانی کو نماز عید کی ادائیگی سے روکنے کے اقدام کو ”بھارتی حکومت اور اس کے مقامی گماشتوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ“ قرار دیاگیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ا±دھر اسی بوکھلاہٹ کی وجہ سے ہی بھارتی پولیس نے تحریک حریت کے ہی فاروق غوطہ پوری کو عید کے دن نماز فجر کے بعد اپنے گھر سے گرفتار کرکے عید کی نماز ادا کرنے سے روکا اور پھر اسی روز ماس مومنٹ کے عبدالرشید کو بھی گرفتار کرکے عید نماز ادا کرنے سے محروم کر دیا۔
علی شاہ گیلانی کو نماز عید سے روکنا شرمناک اقدام ہے: تحریک حریت
علی شاہ گیلانی کو نماز عید سے روکنا شرمناک اقدام ہے: تحریک حریت
Oct 20, 2013