شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) گاﺅں گروھال نوالی کے سینکڑوں دیہاتیوں نے اس گاﺅں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول میں ٹیچنگ سٹاف کی شدید کمی کے خلاف سخت احتجاج کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ اگر اس سکول میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی کو فوری طور پر پورا نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کے طور پر اپنی بیٹیوںکو سکول جانے سے روک دیں گے گاﺅں گروھال نوالی کے مکینوں رانا خالد، محمد اسلم، عابد اقبال، رانا خادم حسین اور غلام مصطفی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ہے کہ مذکورہ سکول میں 450 سے زیادہ طالبات زیر تعلیم ہیں مگر 2سال سے اس سکول کو صرف ایک خاتون ٹیچر چلا رہی ہے جس کا وزیراعلیٰ پنجاب کو فوری طور پر نوٹس لینا چاہیے محکمہ تعلیم کے افسروں کو سکول میں ٹیچنگ سٹاف کی شدید کمی سے کئی بار آگاہ کیا گیا مگر وہ منظور شدہ 5 اسامیوں کی خالی سیٹوں پر بھی ٹیچروںکو تعینات کرنے پر رضامند نہ ہوئے ہیں۔
شیخوپورہ: دیہاتیوں کا گرلز سکول میں اساتذہ کی کمی کے خلاف احتجاج
شیخوپورہ: دیہاتیوں کا گرلز سکول میں اساتذہ کی کمی کے خلاف احتجاج
Oct 20, 2013