لاہور (پ ر) عالمی ادارہ صحت ”ڈبلیو ایچ او“ کی سروے رپورٹ کے مطابق دنیا کی 86 فیصد جبکہ پاکستان کی 76 فیصد آبادی ہربل میڈیسن استعمال کرتی ہے۔ طب یونانی طریقہ علاج کے تحت ہیپاپاٹس تمام اقسام موٹاپا‘ بلڈ پریشر‘ ذیابیطس‘ شوگر‘ دل کی بیماریوں‘ لقوہ‘ فالج اور کینسر کا کامیاب علاج موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار حکیم اظہر محمود نے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ‘ چین‘ بنگلہ دیش‘ بھوٹان‘ ملائشیا‘ ایران‘ بھارت اور دیگر ممالک میں یونانی طریقہ علاج بڑی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر حکومت پاکستان طب یونانی طریقہ علاج کی طرف توجہ دے اور سرپرستی کرے تو ہربل میڈیسن کی مد میں ہزاروں ڈالرز کا زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔
دنیا کی چھیاسی فیصد آبادی ہربل میڈیسن استعمال کرتی ہے: حکیم اظہر محمود
دنیا کی چھیاسی فیصد آبادی ہربل میڈیسن استعمال کرتی ہے: حکیم اظہر محمود
Oct 20, 2013