مہنگائی کے حکومتی ڈرون حملوں کی ”فرینڈلی اپوزیشن“ بھی ذمہ دار ہے:حُر بخاری

مہنگائی کے حکومتی ڈرون حملوں کی ”فرینڈلی اپوزیشن“ بھی ذمہ دار ہے:حُر بخاری

Oct 20, 2013

لاہور (خبر نگار) ”بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ“ پنجاب کے کوارڈینیٹر سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے عوام پر مہنگائی کے بم برسانے میں فرینڈلی اپوزیشن بھی برابر کی شریک ہے ، عوام کے حقوق کے دفاع کےلئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرنے جلد سڑکوں پر نکلیں گے۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے قیام کے بعد سے آج تک عوام کو ریلیف دینے کےلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔ پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے غریب آدمی کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حکومت کی طرف سے عوام پر مہنگائی کے بم برسانے میں فرینڈلی اپوزیشن بھی برابر کی شریک ہے۔ ناہید خان اور صفدر عباسی کی قیادت میں پیپلز پارٹی کو دوبارہ اپنے پاﺅں پر کھڑا کریں گے اور اسکے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔

مزیدخبریں