”تحفظ ناموس رسالت کا مسئلہ سیاسی نہیں ایمان کا حصہ ہے“

”تحفظ ناموس رسالت کا مسئلہ سیاسی نہیں ایمان کا حصہ ہے“

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحفظ ناموس رسالت ﷺکامسئلہ سیاسی نہیں یہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے، ہم اپنی جانیں قربانی کر دیں گے لیکن یہودی سازشوں اور قادیانیت کو پروان نہیں چڑھنے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار عالمی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام جامع حزب الاحناف گنج بخش روڈ لاہور میں علامہ سید ابوالبرکات رحمة اللہ علیہ کے 34 ویں سالانہ عرس کے موقع پر پیر سید مصطفی رضوی، علامہ سید شاہد حسین گردیزی، سید مختار رضوی، قاری فیض احمد نقشبندی، پیر محمد افضل قادری، مفتی غلام حسن، محمد عارف اعوان ایڈووکیٹ، مولانا اصغر نورانی، علامہ آصف برکاتی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت آئین پاکستان کی دفعہ 298 کے مطابق قادیانیوں کی عبادت گاہوں سے مینار، گنبد اور قرآنی آیات ختم کروائے۔

ای پیپر دی نیشن