لگتا ہے ہماری باری جلد آنیوالی ہے : عمران‘ دونوں بیٹوں کو بھی کنٹینر پر لے آئے

Oct 20, 2014

اسلام آباد ( اپنے سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ+ آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت میں آئے تو اقلیتوں کو حقوق دیں گے۔ لگتا ہے کہ ہماری باری جلد آنیوالی ہے۔ وہ اسلام آباد میں دھرنے سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وقتی ہجرت کرنیوالی ہندو برادری کو پاکستان واپس لائیں گے، ہمیں محرم میں ہوشیار رہنے کا کہا جا رہا ہے، حلف لیکر جھوٹ بولنے والوں کو سزا نہیں دی جاتی، ایسے لوگوں کو سزا ملنی چاہئے، پاکستان میں 68 فیصد خاندانی سیاست ہے، یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے ۔اپنے سٹاف رپورٹر کے مطابق عمران کی قےادت مےں اتوار کے روز دھرنا مےں اقلےتوں کے ساتھ ےوم ےکجہتی مناےا گےا۔ عمران خان نے اس موقع پر مسےحی، ہندو، سکھ اور پارسی برادری کی جانب سے دھرنے مےں بڑی تعداد مےں شرکت پر انہےں خراج تحسےن پےش کےا اور کہا پی ٹی آئی نئے پاکستان مےں ملک کی تمام اقلےتوں کو انکے تمام حقوق دیگی۔ انہوں نے کہا کہ جس ملک مےں الےکشن مےں دھاندلی ہوجائے وہاں اکثرےت بھی اپنے حقوق حاصل نہےں کر پاتی لےکن آزادی سکوائر مےں ہم اس وقت تک رہےں گے جب تک ہمےں وزےراعظم کا استعفیٰ نہےں مل جاتا، ہم نظام تبدےل کرنا چاہتے ہےں۔ شاہ محمود قرےشی اس وقت عمرکوٹ مےں ہندو برادری کے ساتھ دےوالی منا رہے ہےں، ہمےں ملکی امور مےں اقلےتوں کے کردار کو نظرانداز نہےں کرنا چاہئے۔ پی ٹی آئی ہر پاکستانی کے حقوق کا تحفظ کریگی، ہم انصاف پر مبنی معاشرہ تشکےل دےں گے کےونکہ مےرٹ اور معاشرے کے بغےر کبھی کوئی ملک ترقی نہےں کرسکتا۔
عمران خان

مزیدخبریں