لاہور (خبرنگار) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ اہل لاہور نے عوامی تحریک کے نام نہاد انقلاب جلسے کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔ لاہور شیروں کا شہر ہے اور لاہوریوں نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔ اقتدار تک پہنچنے کا ہر راستہ صرف ڈیمو کریسی گیٹ سے گزرتا ہے۔ 2018ءکے انتخابات میں طاہر القادری حصہ لیں، عوام میں ان کی مقبولیت کا پول کھل جائے گا۔ سید زعیم حسین قادری نے طاہر القادری کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ق لیگ جس کشتی میں سوار ہوتی ہے اسے ڈبو دیتی ہے۔ چودھری برادران کے حصہ ڈالنے کے باوجود انقلابی جلسہ کرنے والے خفت کا شکار ہوئے۔ ق لیگ کا عوامی تحریک سے اتحاد صفر جمع صفر کے برابر ہے۔
زعیم قادری
طاہر القادری 2018ءکے انتخابات میں حصہ لیں مقبولیت کا پتہ چل جائیگا، (ق) لیگ جس کشتی میں سوار ہوتی ہے اُسے ڈبو دیتی ہے: زعیم قادری
Oct 20, 2014