نوشہرہ (آن لائن) جوڈنشنل جیل میں ملاقاتیوں اور رہا ہونے والوں سے رشوت وصولی کی سنگین شکایت پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آئی جی جیل خانہ جات نے نوشہرہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عالم زیب خان اور سپرنٹنڈنٹ فلک شیر خان کو معطل کر کے دونوں کو او ایس ڈی بنا دیا۔ آئی جی کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے دونوں معطل افسروں کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔ ہشمت خان نیا سپرنٹنڈنٹ جیل نوشہرہ تعینات کر دیا گیا۔