”پولیس کلچر کی تبدیلی“ تھانوں میں استقبالیہ بنانے، 100سویلین اہلکار بھرتی کرنے کا فیصلہ

لاہور (نامہ نگار) پولےس حکام نے پولیس کلچر کی تبدےلی کے حوالے سے تھانوں مےں استقبالےہ بنانے کا فیصلہ کر لیا جن پر پولےس اہلکاروں کی بجائے سوےلےن افراد بٹھائے جائیں گے۔ جس کے تحت 100 سوےلےن سینئر سٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹ بھرتی کرنے کا فےصلہ کےا گےا ہے۔ ےہ فیصلہ آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھےرا کی سربراہی مےں سنٹرل پولےس آفس لاہور مےں ہونے والے سطحی اجلاس مےںکیا گیا۔ اجلاس مےں فےصلہ کےا گےا کہ تھانوں مےں استقبالےہ پر پولےس اہلکار بٹھانے کی بجائے سوےلےن بھرتی کر کے انہےں تعےنات کےا جائے اورتھانوں مےں آنے والے سائلےن پولےس کی بجائے سب سے پہلے ان بھرتی کئے گئے افراد سے رابطہ کرکے انہیں اپنا مسئلہ بتائےں۔ سینئر سٹیشن اسسٹنٹ اور پولیس سٹیشن اسسٹنٹکی بھرتی کا پائلٹ پراجےکٹ سب سے پہلے آزمائشی طور پر لاہور کے 10تھانوں سے شروع کےا جائے گا۔ بعد ازاں اس پراجیکٹ کے مثبت نتائج کے بعد اس کا دائرہ کار تمام اضلاع کے تھانوں مےں بڑھاےا جائے گا۔ اس پائلٹ پراجےکٹ مےں20 مرد سینئر سٹیشن اسسٹنٹ،60مرداور 20 پولیس سٹیشن اسسٹنٹ خواتین بھرتی کی جائےں گے۔ یہ بھرتیاں کنٹریکٹ کی بنیادوں پر کی جا رہی ہیں۔ ان بھرتےوں کے لئے اخراجات پولےس کے موجودہ بجٹ سے پورے کئے جائیں گے ۔ اجلاس مےں ےہ فیصلہ بھی کیاگیا بھرتےوں کے طرےقہ کار اور دےگر تفصےلات کو باقاعدہ اخبارات مےں مشتہر کےا جائے گا۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو 6ہفتے کی ٹریننگ کے بعد تھانوں میں باقاعدہ تعینات کردیا جائے گا جو 24گھنٹے کی 3شفٹوں میں کام کریں گے۔ پائلٹ پراجےکٹ جنوری 2015ءسے باقاعدہ کام شروع کر دے گا۔
پولیس کلچر

ای پیپر دی نیشن