لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر ارشد چودھری نے الفلاح تھیٹر میں زیر نمائش ڈرامہ ’’رنگیلی‘‘ کا سپیل بڑھا کر محرم تک کر دیا۔ یہ ڈرامہ اب محرم تک زیر نمائش رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مدت میں اضافہ شائقین کی پسندیدگی کی وجہ سے کیا ہے۔ ڈرامے میں خوشبو‘ لائبہ خان‘ نرما اور سائرہ کے میوزک آئٹم لوگ پسند کر رہے ہیں۔ ناصر چنیوٹی‘ ظفری خاں‘ امانت چن اور طارق ٹیڈی کی کامیڈی سے بھی لوگ محفوظ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں نے کوشش کی ہے کہ ہمیشہ صاف ستھرے اور قیمتی ڈرامے پیش کروں‘ یہی وجہ ہے کہ لوگوں نے میرا ڈرامہ پسند کیا ہے اور میں نے اس کی مدت کو بڑھا دیا ہے۔