ظہور احمد وٹو پنجاب ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر بن گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب ویٹ لیفٹینگ فیڈریشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لئے نئے عہدیداران کا انتخاب عمل میں آ گیا ہے جس کے مطابق ظہور احمد وٹو ایسوسی ایشن کے صدر، چودھری مشتاق احمد سیکرٹری جنرل اور محمد الیاس بٹ خزانچی کے عہدہ پر بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ پنجاب ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کا اجلاس حافظ سلمان بٹ کی زیر صدارت میں ہوا۔  دیگر عہدیداران کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا ۔ حافظ سلمان بٹ چیئرمین پنجاب ویٹ لیفٹنگ ایسوسی ایشن، حمیدالدین اعوان، رانا گلباز خان، رانا واثق اور رضا احمد شاہ  نائب صدور منتخب ہوئے۔ ایگزیکٹو ممبران میں اکبر علی جھگڑا، ناصر عباس کھگہ، محمود ہیرا، محمد عثمان، چودھری امین فاروق، ایم سہیل بٹ، راجہ شاہ زیب اور خواجہ صغیر احمد شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...