کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جامعہ اُردو کراچی میں جعلی ڈگری برائے فروخت کا سکینڈل سامنے آگیا۔ تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق 161 طلباء کے نتائج تبدیل کرکے انہیں بیچلر کی ڈگریاں جاری کی گئیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بعض امیدواروں کو حاضری اور امتحان کے بغیر ہی ڈگری جاری کردی گئی۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق شعبہ امتحانات کا تمام ریکارڈ سیل کردیا گیا۔ کمیٹی کی رپورٹ لاہور حلقہ ریکارڈ ایف آئی اے اور نیب کو بھیجا جا رہا ہے۔