لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب بھر میں 9 اور 10 محرم کو ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ہوم سیکرٹری پنجاب کے اعلامیے کے مطابق ضابطہ فوجداری 1898ء زیردفعہ 144(6) کے تحت موٹرسائیکل اور سکوٹر پر ڈبل سواری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق 23 اور 24 اکتوبر یعنی 9 اور 10 محرم کو ہوگا۔