مفاد پرستوں نے کارکنوں میں دراڑیں ڈال دیں‘ خمیازہ بھگتنا ہو گا: شیر علی

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سابق ایم این اے چودھری شیر علی نے 29 اکتوبر کو اقبال پارک دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جلسہ میں 50 ہزار کے قریب مسلم لیگی کارکن اکٹھیہونگے۔ مسلم لیگی رہنما و سابق میئر و سابق ایم این اے چودھری شیرعلی نے میئرگروپ کے زیراہتمام ایک بلدیاتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مفاد پرستوں نے مسلم لیگی کارکنوں میں دراڑیں ڈال دی ہیں۔ بلدیاتی الیکشن میں اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا چنانچہ میئر گروپ کے تمام ممبران اسمبلی اور چیئرمین کے امیدوار ٹارگٹ کے تحت کارکن اکٹھے کریں۔ 29 اکتوبر کو اقبال پارک دھوبی گھاٹ میں جلسہ عام کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں سابق ایم این اے ومیئر گروپ کے قائد چوہدری شیرعلی نے کہا ہے کہ31اکتوبر کا دن میئر گروپ کی شاندار کامیابی اور مخالفین کی سیاسی موت کا دن ہوگا۔ قائد پاکستان میاں نواز شریف خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں۔ ان کے شیر کو پنجاب کے وزیر لا قانون نے ’ہیجڑا شیر‘ بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ 31اکتوبر کو مسترد شدہ سیاسی خانہ بدوشوں کو اپنی سیاسی حیثیت کا پتہ چل جائے گا۔ فیصل آباد میں میئر گروپ کے نامزد امیدوار چلے ہوئے کارتوسوں کا صفایا کردیں گے۔ شہر کو کرپشن سے پاک، سلجھی اور سیاسی سوچ کی حامل قیادت فراہم کرنے کا بیڑا اٹھا رکھا ہے۔ انشاء اللہ اس میں سرخرو ہوں گے۔ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں میئر گروپ یزیدوں کی سوچ کے مقابلے میں حسینیت کا علم لے کر نکلا ہے۔ وہ جناح پارک پرتاب نگر میں الیکشن کمپین کے دوران عوام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل، امیدوار چیئرمین سی سی 120رانا محمد سعید بلا، وائس چیئرمین شاہد عبداللہ بٹ، کونسلرز عبدالستار رحمانی، بابر رحمانی، مہر اعجاز، میاں اجمل، حافظ نعیم رحمانی، ضیاء الرحمن بٹ، ملک اشرف، میاں ذوالفقار، امین زاہد انصاری، میاں شبیر احمد، عبدالستار میر، غلام مصطفی، جانی بٹ، ملک جاوید ودیگر نے بھی عوام سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا عوامی محبت کا انتخابی نشان بالٹی ہمارا اور چوہدری شیر علی قائد ہمارا ہے۔ یہ وقت بتائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ فیصل آباد میں مسلم لیگ ن عوامی امنگوں کی ترجمان سیاسی قوت ہے۔ جس کے سربراہ چودھری شیر علی ہیں۔ وہ اپنی ذات یا صاحبزادے کی میئر شپ کیلئے نہیں نظریاتی ورکروں کی بقاء اور عزت نفس کی بحالی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ علاوہ ازیں چودھری شیرعلی نے کہا ہے کہ فیصل آباد مسلم لیگ کا قلعہ تھا اور رہے گا، بلدیاتی انتخابات پہلی مرتبہ سیاسی بنیادیوں پر ہورہے ہیں، اس سے پہلے بلدیاتی الیکشن برداری ازم اور تعلقات کی بنیاد ہوتے تھےcc142 مسلم لیگ ن کے امیدوار حاجی رفیق رحمانی خوش قسمت ہیں کہ انہیں تمام برداریوں کی حمایت کے ساتھ مسلم لیگ کا شیر بھی ملا ہے اور اس حلقہ میں یہ ہی صرف ہمارے امید وار ہیں ، انشاء اللہ 31اکتوبر یہاں حاجی رفیق پینل کی ہی کامیابی ہوگئی ،قائد پاکستان میاں نواز شریف خوشحال پاکستان کی ضمانت ہیں، بلدیاتی انتخابات پہلی مرتبہ سیاسی بنیادیوں پر ہوئے ہیں لیکن پہلے یہ الیکشن تعلقات اور برداری ازم کی بنیاد ہوتے تھے ،تحریک انصاف توکل کی بچہ پارٹی ہے اصل میں ہمارا مقابلہ پیپلزپارٹی سے ہے، مگر پیپلزپارٹی تو نظر نہیں آرہی اور پیپلزپارٹی جیالوں نے تحریک انصاف کی شکل اختیار کرلی ہے ،پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ انصاری برداری کا تعلق مسلم لیگ سے ہے اور انہیں نے ہمیشہ مسلم لیگ کو ہی سپورٹ کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سٹی کونسل 142میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین حاجی رفیق رحمانی اور دیگر مقامات پر بلدیاتی الیکشن کمپین کے سلسلہ میں کارکنوںسے خطاب کرتے ہوئے کیا س موقع پر ،ایم این اے حاجی اکرم انصاری ،سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے سٹی کونسل 142میں مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے چیئرمین حاجی رفیق رحمانی ، وائس چیئرمین محمداصغر انصاری پینل کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے صرف حلقہ کے مسلم لیگ ورکرز کے مطالبہ پر حاجی رفیق پینل کو ٹکٹ جاری کیا اور ہم امید ہے کہ یہ علاقہ مسلم لیگ کا گڑھ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...