سیاستدانوں‘ بیوروکریٹس کے بیرون ملک اثاثے‘ واپسی کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل معاونت کیلئے طلب

لاہور (وقائع نگار خصوصی+این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف اورآصف زرداری سمیت سیاستدانوں، بیوروکریٹ کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے کی درخواست پر ڈپٹی اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کر لیا ہے۔ درخواست گزار بیرسٹر اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا ہے کہ سیاستدانوںکی چار سو ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کی رقم پاکستان واپس لاکر قومی خزانے میں منتقل کی جائے۔این این آئی کے مطابق جسٹس خالد محمود نے کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 1985ء سے لیکر 2015ء تک نواز شریف، شہباز شریف، عمران خان، آصف زرداری، فاروق ستار، مولانا فضل الرحمن، شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سمیت دیگر سیاستدانوں نے 400ارب ڈالر کے غیر قانونی طور پر اثاثے بنائے جس سے ملک اربوں ڈالر کا مقروض ہوچکا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت غیرقانونی طور پر بنائے گئے بیرون ملک اثاثے وطن واپس لاکر قومی خزانہ میں جمع کروانے کا حکم جاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن