بنگلور (این این آئی)بھارت کے شہر بنگلور میں ٹیٹو بنوانے پر آسٹریلوی جوڑے کومشتعل ہجوم اور پولیس اہلکاروں نے تشدد کانشانہ بنا یااور زبردستی معافی مانگنے پر مجبور کیا ۔ بنگلور میں انتہاپسند ہندوبلوائیوں کے ہجوم نے آسٹریلوی جوڑے کومذہبی ٹیٹو بنوانے کا بہانہ کرکے پولیس کی سرپرستی میں سخت زدوکوب کیا اور زبردستی معافی مانگنے پر مجبور کیا ۔ زبانی معافی سے کام نہ چلا تو انتہاپسندوؤں نے آسٹریلوی جوڑے سے تحریری معافی کا مطالبہ کردیا ہے۔