لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نیوز ایجنسیاں) پاکستانی سپنر بلال آصف کابھارتی شہر چنائی میں با¶لنگ ایکشن کا بائیو مکینک تجزیہ ہوا جس کے بعد ان کو پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کے مطابق بلال آصف کو 17 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کرلیا گیااور وہ دبئی میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔ بلال آصف کا متحدہ عرب امارات کا ویزہ بھی جلد جاری کردیا جائے گا جبکہ ان کے ویزے کے لیے گزشتہ روزدرخواست دی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق بلا ل آصف چنائی سے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطے میں ہیںجہاں سے وہ براہِ راست دبئی جائینگے۔ ذرائع کے مطابق باﺅلنگ ایکشن کے تجزیے کی رپورٹ آنے تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکیں گے۔