مجھ پر تنقید کرنے والے آسمان پر تھوک رہے ہیں: کومل بٹ

Oct 20, 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر)اسٹیج کی نامور اداکارہ کومل بٹ نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے آسمان پر تھوک رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ دوسروں پر بلاوجہ کی تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیںلیکن ایسے لوگ اپنا احتساب کرنے کو تیار نہیں ہوتے۔ انہوںنے کہا ہے کہ چند مخصوص لوگ ہر وقت مجھ پر تنقید کرنے کو تلے رہتے ہیں لیکن انہیں اندازہ نہیں کہ مجھ پر تنقید کرنا ایسے ہی ہے جسے وہ آسمان پر تھوک رہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو دوسرے پر انگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرورجھانکنا چاہئے۔

مزیدخبریں