کراچی‘ لاہور (مارکیٹ رپورٹر + کامرس رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ملا جلا رجحان رہا‘ تاہم کے ایس ای 100انڈیکس 33900پوائنٹس کی سطح پر مستحکم رہا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں1ارب86کروڑ روپے سے زائد کی کمی ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت2.39 فیصد زائد جبکہ52.41حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا آغاز ایک پوائنٹ کی کمی سے ہوا‘ تاہم حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز اور دیگر انسٹیٹیوشنز کی جانب سے گیس، پٹرولیم اور بینکنگ سیکٹر میں خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 34074پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا‘ تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا ۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس11.77پوائنٹس اضافے سے 33966.75پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر393کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،171کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں 1رب، 86کروڑ 64 لاکھ 33ہزار 838روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 72کھرب59ارب 56کروڑ89لاکھ 97ہزار527روپے ہوگئی۔ پیر کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں 13کروڑ 52 لاکھ 39 ہزار 370 شیئرز رہیں جو جمعہ کے مقابلے میں 31 لاکھ 60 ہزار 660 شیئرز زائد ہیں۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 29.95 پوائنٹس کمی سے 20378.62 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس45.28 پوائنٹس کمی سے 56961.89 جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس2.64 پوائنٹس اضافے سے 23807.89 پر بند ہوا۔ لاہور سٹاک ایکسنیج میں سوموار کے روز مندی کا رجحان رہا۔ مجموعی طورپر 76 کمپنیوں کے حص میں کاروبار ہوا۔ 8 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ‘ 11 کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 57 کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس 4.48 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 5601.19 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل 8 لاکھ 19 ہزار 700 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ روز 2 لاکھ 26 ہزار 100 حصص کا لین دین ہوا۔