لاہور( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اکتوبر سے دسمبر 2015ء کے دوران 633ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کردیا۔ایف بی آر کے مطابق رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف 31کھرب 3ارب روپے ہے جس کی وصولی یقینی بنانے کے لئے دوسری سہ ماہی میں ٹیکس وصولی کا ہدف 633ارب روپے مقرر کیا ہے۔ اکتوبر کے دوران 182ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔ایف بی آر کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 646ارب روپے کے مقابلے میں 600ارب روپے جمع کئے گئے جبکہ ٹیکس ری فنڈ کی مد میں 30ارب روپے واپس کئے گئے۔
ایف بی آر نے دوسری سہ ماہی کا ٹیکس ہدف 633ارب روپے مقرر کردیا
Oct 20, 2015