راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک سو ستائیس افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے

Oct 20, 2015 | 17:40

ویب ڈیسک

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی کے تینوں سرکاری ہسپتالوں میں مذید ایک سو ستائیں افراد میں ڈینگی مرض کی تصدیق ہوئی ہے. رواں برس مجموعی طور پر راولپنڈی ڈویژن میں ایک سو ستائیں افراد کے اضافے کے ساتھ تعداد دو ہزار ساٹھ ہو گئی ہے.گزشتہ روز ہولی فیملی ہسپتال میں چالیس،بینظیر ہسپتال میں چونسٹھ جبکہ ڈی ایچ کیو میں تئیس مریضوں میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی. اب تک چھ افراد ڈینگی بخار سے دم توڑ چکے ہیں

مزیدخبریں