لاہور (پ ر) ورلڈ آرتھرائٹس ڈے کی مناسبت سے فاطمہ میموریل ہسپتال نے آرتھرائٹس کیئر فاﺅنڈیشن کے تعاون سے آگاہی واک کا انعقاد کیا۔ واک کا انعقاد لوگوں میں جوڑوں کے امراض سے متعلق آگاہی پھیلانا تھا ۔ یہ بیماری نہ صرف ہڈیوں اور جوڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ جسم کے مختلف حصوں مثلاً دماغ‘ دل‘ پھیپھڑے‘ آنکھ‘ جلد، گردوں اور شریانوں میں سے کسی ایک کو بھی متاثر کردیتی ہے۔