سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام شہداءکربلا کی یاد میں روحانی محفل آج ہوگی

Oct 20, 2016

لاہور (پ ر) سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن حکومت پاکستان لاہور ریجن کے زیراہتمام شہداءکی یاد میں ذکر اہل بیت کے عنوان سے ایک روحانی محفل آج 20اکتوبر بروز جمعرات بعدازنمازظہر سٹاف ویلفیئر ہال اے جی آفس کمپاﺅنڈ لاہور میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی پیر سید حسنین محبوب گیلانی چشتی وارثی ہوں گے جبکہ ظفرحسن رضا اکاﺅنٹنٹ جنرل پنجاب صدارت کریں گے۔ نقابت کے فرائض غلام غوث نقیبی انجام دیں گے۔ صغیر احمد نقشبندی‘ حافظ محمد اسجد وار ثی اور حافظ عطا المنان وارثی گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔

مزیدخبریں