آئی بی کی رپورٹ کے بعد ملک دشمنوں کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی یقینی بنائے جائے: اسد عباس

Oct 20, 2016

لاہور( خصوصی نامہ نگار)اقتصادی راہ داری ہماری شہ رگ ہے،ڈی جی آئی بی کی رپورٹ کے بعد ان ملک دشمن قوتوں کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کیخلاف فوری کاروائی کو یقینی بنایا جائے،کوئٹہ اور کراچی میں معصوم خواتین اور بچوں پر حملہ آور یہی گروہ تھے جن کے تانے بانے یہاں کے شدت پسند کالعدم جماعتوں سے ملتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و رکن شوریٰ عالی سید اسد عباس نقوی نے پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی قربانی ملت جعفریہ پاکستان نے دی ہم نے اپنے چوبیس ہزار سے زائد شہداءکے جنازے اُٹھائے۔

مزیدخبریں