لاہور(خبر نگار) لاہور ڈویژن کے مزاروں کی سیکورٹی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اپ گریڈ کیا جائے گا جس کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، اوقاف، پولیس اور متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے افسران پر مشتمل ٹیکنیکل ٹیم ہر مزار پر سیکورٹی نقطہ نظر سے کیمروں کی تعداد، کیمروں کی رینج، کنٹرول روم، کیمروں کی تنصیب کی جگہ و دیگر پہلو¶ں کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور ڈویژن عثمان خان خالد کی زیر صدارت مزارات کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتہ ٹیکنیکل ٹیم اس کے متعلق کام کا آغاز کرے گی۔پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن کے 236 مزاروں میں سے اے کیٹیگری میں شامل مزارات کے حوالے سے فزیبلٹی بنے گی۔