امریکہ نے نشتر میڈیکل کالج کی طالبہ سمیکہ قادر کو تعلیم کا اعزازی سفیر مقرر کر دیا

لاہور (کامرس رپورٹر) امریکہ نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی طالبہ سمیکہ قادر کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے اپنا اعزازی سفیر نامزد کیا ہے۔ اس حیثیت سے سمیکہ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کیا ہے۔17سالہ سمیکہ قادر نشتر میڈیکل کالج ملتان میں ایم بی بی ایس کے پہلے سال کی طالبہ ہیں۔ سمیکہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ان کے والد نے محنت مزدوری کرکے انہیں پڑھایا لکھایا۔ ایو ایس ایڈ کی جانب سے سمیکہ کو گزشتہ ماہ امریکہ بھیجا گیا جہاں انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کیا۔ سمیکہ دنیا کی ان چار طالبات میں شامل ہیں جنھیں اس سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کا موقع دیا گیا۔ امریکہ کی خاتون اول مشل اوباما نے 20ستمبر کو سمیکہ قادر اور دیگر طالبات کو لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب میں مدعو کیا۔

ای پیپر دی نیشن