لاہور ( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاک فوج نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی 20میچ میں آسٹریلین آرمی کو چار وکٹوں سے شکست دیدی۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان آرمی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلین آرمی کو چار کٹوں سے شکست دیدی۔ مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 130رنز بنائے تاہم پاک فوج کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرتے ہوئے 13 1رنز کا ہدف19ویں اوور میں ہی پورا کر لیا کر کے پہلا ٹی 20میچ اپنے نام کر لیا۔کینٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں چار وکٹوں سے فتح حاصل کرنے کے بعد پاک آرمی کو سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔پاک آرمی کی طرف سے صابر حسین نے سب سے زیادہ 29 رنز سکور کیے۔یاد رہے آسٹریلین فوجی کر کٹ ٹیم پاک آرمی کیساتھ تین T20 دوستا نہ میچ کھیلے گی جس کےلئے25رکنی وفد لاہور پہنچا تھا۔
پاک آرمی نے آسٹریلوی آرمی کرکٹ ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دیدی
Oct 20, 2016