لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق نائب صدر ناصر سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت کو بند کرنا دشمن کا ایجنڈا ہے تاکہ سرمایہ کاری اور اقتصادی سرگرمیوں کا راستہ روکا جاسکے ۔سیاست دان شعوری یا لا شعوری طور پر دوسروں کے پروگرام میں مددگار بننے کی بجائے ڈائیلاگ اور افہام و تفہیم کا راستہ اختیار کریں۔