غیر قانونی طور پر یونان جانےوالے پاکستانیوں کی کشتی الٹنے کا مقدمہ درج، ایجنٹ گرفتار

گوجرانوالہ+ حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) ایف آئی اے نے ترکی کے قریب غیر قا نو نی طور پر یو نان جا نیوالے پا کستا نیوں کی کشتی الٹنے کا مقدمہ درج کر کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے سیا لکو ٹ کے رہا ئشی محمد بو ٹا کی جا نب سے دی جا نیوالی درخواست پر کا روائی کر تے ہو ئے انسا نی اسمگلنگ میں ملو ث دو انسا نی اسمگلرز اشفا ق اور خا لد کیخلا ف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیاجبکہ مرکزی ملزم اشفا ق کی گرفتاری کیلئے ترکش پو لیس سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ وقوعہ کے مطا بق محمد بو ٹا کے بیٹے علی رضا اور بھا ئی محمد بشیر کو مذکورہ انسا نی اسمگلرز نے غیر قا نو نی طور پر یو نان بھجوانا تھا 28 ستمبر کو تر کی کے قریب الٹنے والی کشتی میں علی رضا اور بشیر سمیت 28 پا کستا نی لا پتہ ہو گئے تھے جن میں سے علی رضا،بشیر کے علا وہ نو شہرہ ورکاں کے تین نو جو انوں کی نعشیں سمندر سے مل گئی تھیں جبکہ دیگر پا کستانی ابھی تک لا پتہ ہیں جبکہ جان بحق ہونے والے ایک نوجوان عصمت کی نعش چک چٹھہ حافظ آباد پہنچ گئی۔جس کو آہوں اور سسکےوں مےں سپرد خاک کردےا گےا۔

ای پیپر دی نیشن