پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے ایک بار پھر گورنر سندھ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ نے پریس کانفرنس میں ہمیں ڈرانے کی کوشش کی ہے ہم اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔ پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہاگورنر سندھ ناسور ہیں جب یہ زخم ٹھیک ہو جائیں گے تو سب ٹھیک ہو جائیگا۔ جب گورنر نے اتنی باتیں کر لیں تو یہ بتانا ضروری ہے کہ ہم کون ہیں۔ یہ آپ کی لڑائی نہیں اس لڑائی سے مجھے کچھ نقصان نہیں ہو گا۔ کچھ لوگ یہ تجزیہ کر رہے ہیں کہ اردو بولنے والوں کا اتحاد پارہ پارہ ہو گیا ہے۔ گورنر سندھ بڑے نام لے کر چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ گورنر نے ایک طرف کہا کہ میں اسٹیبلشمنٹ ہوں اور دوسری طرف کہا کہ مجھ سے ڈرو۔ ہم گورنر سندھ کو چھپنے نہیں دینگے۔ میں نے کام کیا یا نہیں، لوگ بہتر فیصلہ کرنے والے ہیں۔ بانی ایم کیو ایم پہلا ناسور اور عشرت العباد دوسرا ناسور ہیں۔ اس ناسور کو ختم کرینگے تو فائدہ ہو گا۔ میں نے کبھی نعمت اللہ کی برائی نہیں کی۔ نعمت اللہ خان میرے لئے بھی محترم ہیں۔ مجھ پر آپریشن کے الزامات لگائے گئے۔ جھوٹ بولنے والے پر اللہ کی لعنت ہو۔ اگر میں جھوٹ بول رہا ہوں تو مجھ پر بھی اللہ کی لعنت ہو۔ جو کہتا ہے سانحہ 12مئی کے ذمہ داروں کو چوکوں پر لٹکاؤنگا وہ خود ذمہ دار ہے۔ جب جب میں رشوت کی بات کروں عشرت ہی سمجھیں۔ مجھ پر کرپشن کے الزامات لگائے گئے۔ مجھ پر لگائے گئے الزامات پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔ گورنر سندھ کی دہری شہریت پر فوری ایکشن لیا جائے۔ عشرت العباد متحدہ بانی سے رابطے میں ہیں۔ گورنر بننے سے پہلے اس کے پاس کھانے کے پیسے بھی نہیں تھے۔ 50ہزار روپے رشوت بھی نہیں چھوڑتے۔ انہیں گرفتار کر کے نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ ان کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔
گورنر سندھ ناسور، سانحہ 12مئی کے ذمہ دار ہیں، گرفتار کیا جائے: مصطفی کمال
Oct 20, 2016 | 19:02