ملتان (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں اولین ینگسٹر کرکٹ کلب نے عبداللطیف امرتسری کرکٹ کلب کو 94 رنز سے شکست دیدی۔اولین ینگسٹر نے 8 وکٹوں پر 208 رنزبنائے۔ایم رضوان 57،مرسلین 37 اور زبیر نے 20 رنزبنائے۔شکیب نے 4 جبکہ اقبال ،طلال شاہنور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔عبداللطیف امرتسری کلب کی پوری ٹیم 114 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔اطہر 42 شاہنور 17 اور طلال نے 16 رنزبنائے۔اویس 3،رضوان ،ابوبکر زبیر نے 2،2 اور زین نے ایک وکٹ حاصل کی۔