ملک قرضوں میں دھنس رہا حکومت ٹیکس چوروں منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو تحفظ دے رہی ہے :عمران خان

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے+نوائے وقت رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلسل قرضوں میں دھنس رہا ہے،ملک کامعاشی ڈھانچہ بحران دربحران کا شکارہے۔جمعرات کو چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان مسلسل قرضوں میں دھنس رہا ہے۔ معاشی ڈھانچہ بحران در بحران کا شکار ہے۔ حکومت ٹیکس چوروں اور منی لانڈرنگ کرنیوالوں کو تحفظ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا چورسالانہ 10ارب ملک سے باہر بھیجتے ہیں اور سارا بوجھ عوام پر ڈال دیا جاتاہے۔عمران خان نے مزید کہا حکومت نے مزید 400اشیاء پر درآمدی ڈیوٹی بڑھا دی ہے۔ٹیکس چوری‘ منی لانڈرنگ سے معاشی بحران پیدا ہورہا ہے۔ ریونیو میں کمی کو ہر سال عام شہریوں پر ٹیکس بڑھا کر پورا کیا جاتا ہے۔علاوہ ازیں عمران خان نے گوانتا ناموبے جیل میں قید پاکستانی کی حالت زار پر امریکی اخبار میں مضمون لکھا ہے کہ قیدی احمد ربانی کراچی کا رہائشی اور ٹیکسی ڈرائیور ہے امریکہ آزادی و انصاف کے اصولوں پر قائم ہوا ان اصولوں کی پاسداری کی جائے احمد ربانی کی کراچی میں اہلخانہ تک بحفاظت واپسی یقینی بنانا ہمارا فرض ہے حکومت پاکستان نے قیدی احمد ربانی کیلئے آواز نہیں اٹھائی۔

ای پیپر دی نیشن