ثابت ہو گیا قانون اور انصاف زندہ ہے: شیخ رشید‘فیصلے سے قبل ’’اشرافیہ‘‘ بیرون ملک بھاگ جائینگے: طاہرالقادری

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فرد جرم کے فیصلے سے ثابت ہو ا کہ ابھی قانون اور انصاف زندہ ہے، نیب کارروائی پر کوئی شبہ نہیں، مسلم لیگ فری سائز پارٹی ہے، اس میں 42 ممبر مشرف لیگ کی پیداوار ہیں، شہبازشریف کے لیے سنہری موقع تھا ان کو اہمیت نہیں ملی، مریم نواز اور کلثوم نے شہبازشریف کا راستہ روکا۔ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ ٹرائل قانون کے مطابق چلتا رہا تو لٹیرے جیلوں میں ہونگے۔ اشرافیہ کے پاس منی ٹریل نہیں‘ فرد جرم حقائق پر مبنی ہے۔ غریبوں کا مال لوٹنے والوں کو اللہ تعالی بھی معاف نہیں کریگا۔ ریفرنسز فیصلوں سے قبل اشرافیہ بیرون ملک بھاگ جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...