لاہور(کامرس رپورٹر)ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں میں کروڑوں روپے کے گفٹ ظاہر کرنے والے لاہور کے رہائشیوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور ڈویڑن میں 1500 ٹیکس گزاروں نے اپنے گوشواروں میں مہنگے ترین گفٹ ظاہر کئے ہیں۔ایف بی آر ہیڈ کوارٹر نے گوشواروں میں بیش قیمت گفٹ ظاہر کرنے والے لاہوریوں کی فہرست ریجنل ٹیکس دفاتر کو بھجوائی۔ایف بی آر گفٹ سکیم کے تحت ٹیکس استثنی حاصل کرنے والے لاہوریوں کے ریکارڈ کی مکمل چھان بین کرے گا۔