عمران ہرجانہ کیس: شہباز شریف کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق جواب داخل کرا دیا

لا ہور (اپنے نامہ نگار سے )وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عمران خان کیخلاف 10 ارب روپے کے ہرجانہ کیس کے حوالے سے عمران خان کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست کا جواب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں داخل کرا دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج عبدالغفار نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کے وکیل محمود جوئیہ نے دعویٰ چیلنج کر رکھا تھا کہ عدالت کو اختیار سماعت نہ ہے، شہبازشریف کے وکیل نے دعویٰ چیلنج کرنے کیخلاف جواب داخل کرا دیا ہے۔ شہباز شریف کے وکیل مصطفیٰ رمدے نے موقف اختیار کیا کہ عدالت کے پاس کیس سننے کا اختیار ہے، اس نوعیت کے کیس سول عدالتوں میں دائر ہوتے رہتے ہیں، عدالت نے دونوں وکلا کو 4 نومبر کو بحث کے لئے دوبارہ طلب کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...