گوادر اور مستونگ میں دستی بم حملے مزدوروں سمیت 45 افراد زخمی

کوئٹہ (بیورو رپورٹ) گوادر اور مستونگ میں دستی بم حملوں میں 45 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ گذشتہ شب تقریباً7بجے کے قریب مستونگ بازار سلطان شہید چوک پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھنکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 15افراد سمیع اللہ، عبدالعزیز، فراز احمد، سعداللہ، محمد دین، نثا احمد، حسین بخش، زبیر احمد، حاجی علی حیدر، لعل محمد، عمران، فیض محمد، شعیب احمد، عبدا لقدیر، خلیل احمد زخمی ہوگئے جنہیں ڈی ایچ کیو مستونگ اور نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ منتقل کردیا گیا جہاں سے3 شدید زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کردیا گیا، دھماکے سے 4دکانوں اور 2 گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ جبکہ گوادر کے علاقے سید ظہور ہاشمی ایو نیوپر واقع الزبیر ہوٹل پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں25مزدور زخمی ہوگئے زخمیوں میں بیشتر افراد پنجاب اور سندھ سے آئے ہوئے مزدور بتائے جا رہے ہیں جو ہوٹل پرکھانا کھا رہے تھے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال گوادر منتقل کردیا گیا جہاں سے دو شدید زخمیوں کو کراچی منتقل کر دیا گیا دھما کے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...