انٹر نیشنل کرکٹ کونسل 2019 سے 2023 تک نیا فیوچر ٹور پروگرام پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ٹیسٹ رکھے گئے ہیں

دبئی (سپورٹس ڈیسک) بگ تھری کے خاتمے کے بعد انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے 2019 سے 2023 تک نیا فیوچر ٹور پروگرام متعارف کرائےگا جس کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ٹیسٹ رکھے گئے ہیں۔ بھارت نے اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ چار سال کے دوران 24 ٹیسٹ کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا جس کی پاسداری نہیں ہو سکی تھی ‘¾نئے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت دونوں ممالک کے درمیان 19 ٹیسٹ تو رکھے گئے ہیں تاہم بھارت پاکستان کےخلاف کب اور کہاں کھیلے گا اس کا جواب کسی کے پاس نہیں۔چار سالہ پروگرام میں اگر کوئی ملک دوسرے کےخلاف کھیلنے سے انکار کرےگا تو اس ملک کو فورفیٹ پوائنٹس ملیں گے ¾پاکستان اور بھارت کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے دو طرفہ کرکٹ روابط منقطع ہیں۔ بھارت کا کہنا ہے کہ اگر حکومت کسی ملک کو دوسرے ملک کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیتی تو اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی نہیں ہو سکتی۔ بھارت نے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ ٹیسٹ کھیلنے سے انکار کیا تھا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی کے خلاف 70 ملین ڈالرز ہرجانے کا دعوی کیاتھا ۔



ای پیپر دی نیشن